ASAS

JAHS - (Journal of Archaeohistorical Studies)

Title

Cultural Relations of Bactrian and Indus Greeks with West
May 2021
JAHS (AASAAR) 3(1)
Author: Muzaffar Ahmad

باختر اور ہندکے یونانیوں کے یونان اور مغرب سے ثقافتی تعلقات
2021 مئی
آثار(مجلہ برائے آثاریاتی تاریخی مطالعہ) 3(۱):
مظفراحمد

باختر اور ہندکے یونانیوں کے یونان اور مغرب سے ثقافتی تعلقات

Apart from a handful of references in Greek and Latin historical sources, the written history of Greeks of Bactria and Hindus (Indus Valley) is still wanting. This absence of written historical sources is the main obstacle in understanding the nature and scope of their cultural connectivity with the West, particularly Greece and her colonies.  This lacuna cannot be filled with the help of  Bactrian or Hindusian Greeks’ coinage alone. Archaeological discoveries, when combined with available historical references can answer this waxed question to some extent as well.

پاکستان ، بھارت، افغانستان ، ازبکستان، تاجیکستان  ، ترکمانستان اور بحیرہ قزوین کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں کی  تاریخ کا ایک اہم  سوال  ابھی تک حل طلب ہے۔ سوال یہ ہےکہ ان  جغرافیائی   حدود میں  قدیم زمانے میں آباد یونانی  جو باختر سے  اور بعد ازاں  ہندوس(وادیٔ سندھ )سے مختلف اوقات میں مختلف علاقوں پر حکومت کرتے رہے، مغرب اور اپنے آبائی وطنوں یعنی یونان اور بحیرۂ اسود کی یونانی   نوآبادیوں سے کس قسم کے ثقافتی، تجارتی اور مذہبی تعلقات استوار رکھے ہوئے تھے؟ ماضی میں اس سوال کی طرف زیادہ توجہ نہیں  کی گئی۔ یہ فرض کرلیا گیا کہ پارتھیا کے یونانی سلیوکیوں سے آزادی  حاصل کرنے اور باختر کی یونانی سلطنت  سے اس کے بحیرہ قزوین کے ساحلی  علاقے چھیننے کے بعد یہ مشرقی یونانی باقی یونانی دنیاسے کٹ کر رہ گئے اور ان کی آئندہ نسلوں کا باقی یونانی  دنیا سے کوئی رابطہ باقی نہ رہا۔ یہ بات اتنی سادہ نہیں جتنی بادیٔ النظر میں دکھائی دیتی ہےاور اس کا جائزہ ممکنہ حد تک گہرائی کے ساتھ لینے کی ضرورت ہے ۔ کیا جب پارتھیا کی غیر یونانی سلطنت  بحیرہ اسود اوربحیرہ روم کے سواحل، میسوپتامیہ، شام و فلسطین،  اناطولیہ ،مصر، مشرقی یورپ اور یونان خاص کی یونانی آبادیوں اور باختر وہندوس کے یونانیوں کے درمیان حائل ہوگئی۔ اور کیا جب بحیرہ ٔقزوین سے متصل باختری یونانی علاقے پارتھیا نے باختر کی سلطنت  سے چھین لئے تو کیا ان  مشرقی یونانیوں تک’’ یونانیت‘‘   اور مغربیت کی  ہمہ جہت ترسیل  چاہے وہ مادی ہو یا غیرمادی، رک گئی؟ یہ ایک اہم سوال ہے جس کا جواب اس مضمون میں کسی حد تک تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Translate »