اقتباس: ویراوا جو روایتی طور پر قدیم پاری۔ نگر بندرگاہ کا مقام بتایا جاتا ہے نگرپارکر سندھ میں واقع ہے۔ یہاں ایک عالی شان جین مندر کی باقیات موجود ہیں جسے کبھی ویراواکی ایک متحرک جین جماعت نے تعمیر کیا تھا۔ تعمیراتی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ اس مندر میں تری تھنکروں کے مجسموں کے علاوہ دیومالائی مخلوقات، جانوروں اور پرندوں کے مجسمے بھی بنائے گئے ہیں جن کی اپنی اپنی روحانی اہمیت ہے۔ کسی بھی معبد میں مجسمےاس معبد کے بنانے کی ذمہ دارمذہبی جماعت کے عقاید کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کاایک اہم ذریعہ ہیں۔ اس تحقیقی مضمون میں اس عالی شان جین یادگار کی مجسماتی باقیات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔